Thursday, February 26, 2026
 

کراچی؛ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث لاڈہ گروپ کے 3ملزمان گرفتار

 



پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’’لاڈہ گروہ‘‘ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان نعیم عرف مولا ولد شیر بہادر، شاہزیب عرف شاہ جی ولد نعیم شاد اور عامر خان ولد امان اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل مع ایمونیشن (بغیر لائسنس)، ایک بوتل شراب، 2 گرام حشیش، ایک عدد خنجر، ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، قزافی ٹاؤن، ظفر ٹاؤن، پیپری، علی محمد گوٹھ، سندھی گوٹھ، قائدآباد، ماڈل کالونی، رفاع عام سوسائٹی اور ملیر میں اسلحے کے زور پر نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ ملزم عامر خان کو ڈکیتی کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ ملزم شاہزیب عرف شاہ جی کے الیکٹرک آفس کے باہر 3 ملین کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل