Thursday, February 26, 2026
 

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں دہشت گردی کی شدید مذمت، یو اے ای کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

 



متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے صوبوں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پولیس افسران کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ان مجرمانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ان افسوسناک واقعات پر متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا۔ امارات نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل