Thursday, February 26, 2026
 

مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد

 



انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ارمغان اور ملزم شیراز پر فرد جرم عائد کردی جب کہ صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 15 کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم ارمغان اور شیراز عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ کو طلب کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق مصطفی عامر کو گزشتہ سال قتل کرکے لاش کو بلوچستان میں جلا دیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل