Thursday, February 26, 2026
 

ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات کے حامل دو مسافر آف لوڈ

 



ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیرا لیون جانے والے دو مسافر آف لوڈ کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے بھی امیگریشن سے روکے گئے مسافر دوبارہ سفر کی کوشش میں ناکام ہوئے ہیں۔ مسافروں نے ایجنٹ کو 3 لاکھ روپے رشوت دینے کا انکشاف کیا۔ چینی شہری کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مشکوک واپسی ٹکٹ اور صرف 150 ڈالر رکھنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزمان ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل منتقل کردیے گئے۔ متعدد ایئرپورٹس سے کلیئرنس سے انکار کا بھی انکشاف ہوا جبکہ مشکوک چیٹ گفتگو بھی برآمد کرلی گئی۔ ایجنٹ امجد علی آرائیں کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل