Thursday, February 26, 2026
 

کراچی سے لکھ پتی فقیر گرفتار

 



کراچی کے علاقے گلشن اقبال پولیس لکھ پتی فقیر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے راشد منہاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گدا گر کو گرفتار کیا جس کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران فقیر کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی جن میں 10، 100، 500 اور ہزار کے کرنسی نوٹ تھے اور یہ شاپنگ بیگس میں بھرے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق گداگر کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے جبکہ یہ بھیک مانگنے کیلیے گلشن اقبال آیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم رمضانوں کے دنوں میں کمائی گئی جبکہ اس میں سے کئی ہزار خرچ بھی ہوئے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل