Thursday, February 26, 2026
 

چین کو فوجی تربیت دینے والا امریکی فضائیہ کا سابق پائلٹ گرفتار

 



واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ سابق امریکی فضائیہ کے پائلٹ جیرالڈ براؤن کو چینی فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 65 سالہ جیرالڈ براؤن کو ریاست انڈیانا سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حال ہی میں چین سے امریکا واپس آئے تھے۔ حکام کے مطابق وہ دسمبر 2023 سے چین میں مقیم تھے۔ محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق براؤن پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ سے درکار اجازت یا لائسنس حاصل کیے بغیر چینی فضائیہ کے پائلٹس کو جنگی طیاروں کی تربیت فراہم کرنے کی سازش کی۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پاٹیل نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سابق امریکی پائلٹ کی گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے اور امریکا اپنی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ براؤن 24 سال تک امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور حساس یونٹس کی کمان بھی کر چکے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دفاعی ٹھیکیدار کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین مبینہ طور پر امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہا ہے تاکہ اپنی عسکری صلاحیتوں کو جدید بنایا جا سکے۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل