Thursday, February 26, 2026
 

این اے 43 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ ہونے پر جے یو آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

 



سپریم کورٹ، حلقہ این اے 43 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرانے کے معاملے میں جے یو آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے سپریم کورٹ میں وکیل حافظ احسان کھوکھر کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ 348 پولنگ اسٹیشنز کے بجائے صرف چند اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی قانون کے منافی ہے، جزوی طور پر ہوئی دوبارہ گنتی کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر ہی اصل عوامی مینڈیٹ کا بنیادی ثبوت ہیں، الیکشن ٹربیونل کا یکم دسمبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ این اے 43 بنوں سے پی ٹی آئی کے داوڑ کنڈی 65 ہزار 575 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود نے 64 ہزار 20 ووٹ حاصل کیے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل