Thursday, February 26, 2026
 

فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کے ذریعے اٹک سیمنٹ کے حصول کی منظوری

 



سی سی پی نے فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کے ذریعے اٹک سیمنٹ کے حصول کی منظوری دے دی۔ سی سی پی نے فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کی مرجر درخواست منظور کر لی، منظوری کے بعد فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور مشترکہ طور پر اٹک سیمنٹ کا کنٹرول حاصل کریں گی۔ سی سی پی نے مسابقتی جائزہ مکمل کرنے کے بعد کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت منظوری دی۔ اٹک سیمنٹ کا حصول اسکیم آف کمپرو مائز اینڈ ارینجمنٹ 2026 کے تحت کیا جا رہا ہے، معاہدے کی تکمیل کے بعد فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور اٹک سیمنٹ کی کنٹرولنگ شیئر ہولڈر بن جائیں گی۔ سی سی پی کے مطابق مرجر کے بعد بھی مشترکہ مارکیٹ شیئر غالب پوزیشن کی حد سے کم رہے گا۔ سیمنٹ سیکٹر میں دیگر مضبوط کمپنیوں کی موجودگی سے مسابقت برقرار رہے گی۔ سی سی پی کے مطابق مرجر سے مارکیٹ میں مسابقت متاثر نہیں ہوگی۔ سی سی پی نے مجوزہ حصول کو قانون کے مطابق کلیئر قرار دے دیا۔ یہ مرجر پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ سی سی پی کا عزم، منصفانہ مقابلے کے تحفظ کے ساتھ سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل