Loading
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب 21 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل