Thursday, February 26, 2026
 

کراچی؛ تاجر سے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار

 



پریڈی پولیس نے تاجر سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے کی واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل صدر ریگل کے قریب اسلحے کے زور پر تاجر سے 90 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوا تھا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پریڈی پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی میں سے 20 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے جبکہ ملزم کے چند ساتھی تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل