Friday, February 27, 2026
 

کراچی: آوارہ کتوں کے حملے میں 2 کمسن بہنیں زخمی

 



منگھوپیر رمضان گوٹھ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 2 کمسن بہنیں زخمی ہوگئیں۔ شہر قائد میں آوارہ کتوں کے خلاف متعلقہ اداروں کی جانب سے موثراقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے سگ گزیدگی کے واقعات میں روز بروزاضافہ ہونے لگا ہے۔ منگھو پیر رمضان گوٹھ کے قریب کتوں نے 2 کمسن بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے دونوں بچیاں زخمی ہوگئیں۔، جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی بچوں کی شناخت 3 سالہ جمیلہ اور 8 سالہ حنا کے ناموں سے کی گئی، دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل