Friday, February 27, 2026
 

نیب کی کراچی میں سب سے بڑی ریکوری، 423.5 ارب مالیت کی زمین واگزار

 



نیب کراچی نے غیرقانونی الاٹمنٹ اورانتظامی بدعنوانی کےخلاف کارروائی کے دوران  423.5 ارب روپے مالیت کی 350 ایکٹرقیمتی سرکاری زمین واگزارکروالی۔ ترجمان نیب کے مطابق شہر کے پوش علاقے کلفٹن کے بلاک 1 اور بلاک 2 میں 350 ایکٹر قیمتی سرکاری زمین واگزارکرالی گئی، جس کی مالیت تقریبا 423.5ارب روپے بتائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں زمین کی سب سے بڑی ریکوریوں میں شمار کی جارہی ہے، نیب نےحکومت سندھ کے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ اورکےایم سی اورکے ڈی اے کےسینئرافسران کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔ تحقیقات میں انکشاف ہواکہ 350 ایکڑ اراضی کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی اداروں کو انتہائی کم قیمت پرالاٹ کیا گیا،جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔ نیب کراچی نے باقاعدہ کارروائی کے دوران تمام غیر قانونی الاٹمنٹس منسوخ کروائیں اور مذکورہ زمین کو دوبارہ حکومت سندھ کے حوالےکردیا ۔ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر زمین کی واپسی کی تصدیق بھی کردی، یہ کامیاب کارروائی نیب کراچی اوربورڈآف ریونیوسندھ کے باہمی تعاون سےممکن ہوئی اوربروقت مداخلت کےباعث زمین کی فروخت اورمزید منتقلی کوروک دیاگیا اور قومی خزانے کو ایک بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنی پالیسی "احتساب سب کے لیے" پرکاربند ہےاورعوامی وسائل کےناجائز استعمال میں ملوث عناصرکےخلاف بلا امتیازکارروائی جاری رکھےگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل