Loading
امریکی دھمکیوں اور ایران سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے یا وہاں سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ، امریکا اور چین کے بعد ایسے ممالک کی لائن لگ گئی ہے جنھوں نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
ان ممالک میں جرمنی، اٹلی، پولینڈ، ربیا، بھارت، سویڈن، سنگاپور، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کینیڈا اور ترکیہ شامل ہیں۔ فرانس سمیت دیگر ممالک نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
خیال رہے کہ اس نوعیت کی سفری ہدایات عموماً اس وقت جاری کی جاتی ہیں جب کسی ملک میں سیاسی یا عسکری صورتحال غیر یقینی ہو جائے۔
ایسے حالات میں حکومتیں اپنے شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے یا سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بھی آج جوہری مذاکرات کے حوالے سے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے رویے سے ناخوش ہیں۔
قبل ازیں وہ یہ دھمکی چکے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری مذاکرات کے لیے 10 سے 15 دن ہیں اس کے بعد بڑا فوجی حملہ ہوگا۔
امریکی فوج اپنی پوری طاقت سے مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں جس کے باعث جنگ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے آج بھی کہا ہے کہ وہ ایران پر حملہ نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کو کبھی نہ کبھی ایسا کرنا ہی پڑجاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل