Friday, February 27, 2026
 

سوات؛ غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن، 79 افراد کو حراست میں لیا گیا

 



سوات میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے 79 غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ضلع میں مقیم تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ حکام کے مطابق زیرحراست افغان مہاجرین اور ان کے اہلخانہ کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا جبکہ ضلع بھر میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل