Friday, February 27, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

 



سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے راہ نکل آئی۔ کرک انفو کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل  میں رسائی کے لیے پالیکیلے میں شیڈول میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 64 یا زائد رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ جبکہ دوسری بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف کا تعاقب 13.1 اوورز میں کرنا ہوگا۔ واضح رہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کو انگلینڈ کےخلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل