Loading
جائیداد اور رقم کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے کارروائی کرتے ہوئے اندھا قتل ٹریس کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست افراد نے باقاعدہ پلان کرکے مقتول کو فائرنگ سے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد صدر بیرونی پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتول کی اہلیہ کو شامل تفتیش کیا اور اس دوران مقتول کی اہلیہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر جائیداد اور رقم حاصل کرنے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل