Saturday, February 28, 2026
 

فضا علی کا رمضان میں ’پلانٹڈ شو‘ اور ’لیک آڈیو‘ پر رد عمل وائرل

 



نامور پاکستانی اداکارہ ومیزبان فضا علی نے ماہ رمضان میں ’پلانٹڈ پروگرام‘ اور ’لیک آڈیو‘ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔  پاکستانی اداکارہ فضا علی اور ڈاکٹر نبیہا علی خان رمضان 2026 کے پہلے عشرے میں ہی اپنے شو کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ڈاکٹر نبیہا کی شادی سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس دوران فضا علی کے حد سے زیادہ جذباتی ردعمل نے معاملے کو مزید بڑھا دیا اور دونوں کافی تنقید کی زد میں آگئیں۔ بعد ازاں اس ٹرانسمیشن کو کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مذہبی پروگراموں کے تقدس اور احترام کے خلاف ہے۔ اب پروگرام کی میزبان واداکارہ فضا علی نے ایک ویڈیو بیان میں ناقدین کو جواب دیا ہے،  انہوں نے مشی خان، ندا یاسر، مبشر لقمان، نادیہ خان اور ارشاد بھٹی پر تنقید کی۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک پرانے شو کی ہے اور یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک فطری گفتگو تھی جو نبیہا علی خان نے خود شیئر کی اور وہ اس پر جذباتی ہوگئیں کیوں کہ وہ خواتین کی حمایت کرتی ہیں اور ہمیشہ کرتی رہیں گی۔ فضا کا کہنا تھا کہ ندا یاسر اپنے پروگرام میں نامناسب مواد پیش کرتی ہیں، جیسے طلاق یافتہ جوڑے جمال شاہ اور فریال گوہر کو مدعو کرنا جنہوں نے اپنی نجی زندگی کے لمحات شیئر کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشی خان کا پس منظر سب جانتے ہیں، جب کہ نادیہ خان ایک سینئر ہونے کے باوجود بلاوجہ ان پر تنقید کرتی رہیں۔ انہوں نے نادیہ خان کو یاد دلایا کہ وہ خود بھی ماضی میں سنسنی خیز پروگرام کرتی رہی ہیں۔ فضا علی نے مبشر لقمان کو ان کی ملک ریاض سے متعلق لیک ہونے والی ویڈیو یاد دلائی اور ارشاد بھٹی کو منافق قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل