Loading
بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج کا موثر دردعمل آنے پر افغان طالبان رجیم جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لینے لگی۔
برطانوی نشریاتی ادارہ "بی بی سی" افغان طالبان کے اس جھوٹے دعوے کوعالمی سطح پر سامنے لے آیا جس کے مطابق کئی سوشل میڈیا پوسٹس پر پاکستان کے ایک تربیتی لڑاکا طیارے کے ملبے کو دکھا کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حقیقت میں سوشل میڈیا پر دکھائی گئی جہاز کی تصاویر کا تعلق اس تنازع سے نہیں بلکہ یہ 2025 کی ہیں۔
ایک تصویر میں پاکستان کے لڑاکا جہاز کا جلتا ملبہ دکھایا گیا ہے اور اسے کئی اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے تاہم بی بی سی ویریفائی کے مطابق یہ تصویر موجودہ تنازع کی نہیں۔
مزید پڑھیے: https://t.co/B7nUy9gQYP pic.twitter.com/8DFNOGMwRk
— BBC News اردو (@BBCUrdu) February 27, 2026
ماہرین کے مطابق پاک فوج کی طرف سے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد افغان طالبان سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈے کے ذریعے ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
حقیقت میں یہ تصویر 2025 کی ہے جس میں ایک تربیتی طیارے کا ملبہ نظر آ رہا ہے جس کا پاک افغان حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل