Saturday, February 28, 2026
 

پاکستانی شہریوں کوایران کےغیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

 



دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کوایران کےغیرضروری سفرسےگریزکی ہدایت کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری اپنی حفاظت کی خاطرایران کے غیرضروری سفرکرنےسے گریز کریں، ایران میں موجودپاکستانی انتہائی احتیاط برتیں،غیرضروری نقل وحرکت محدودکریں۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی شہری تہران،مشہد،زاہدان میں پاکستانی مشنزکیساتھ رابطےمیں ہیں،  ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے سفارتخانہ تہران، قونصل خانوں کےرابطہ نمبرزجاری کردیے گئے۔ ایران میں موجودپاکستانی غیرمعمولی صورتحال میں فوری قریبی پاکستانی مشن کومطلع کریں اور ان نمبر پر رابطہ کریں۔ تہران سفارتخانہ:+982166941388|موبائل:+989906824496 زاہدان:+985433223389|موبائل:+989046145412 مشہد:+989107625302|989371807175 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل