Loading
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کیلئے پرکشش مرکز بن گیا۔
ویون لمیٹڈ اور نٹ شیل گروپ کے اشتراک سے شراکت داری کے پلیٹ فارم "دی گلوبل کنیکٹ" کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھا کر شراکت داری اور پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے مطابق ویون، جاز ورلڈ اور نٹ شیل شراکت داری عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کی مثبت معاشی سمت کا مضبوط اشارہ ہے۔
بورڈ ممبر ویون گروپ برینڈن لوئس کے مطابق اب پاکستان کی معیشت مستحکم ہے جس کے باعث یہ سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں وقت اور بہترین مقام ہے۔
برینڈن لوئس نے کہا کہ ہم دیگر عالمی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں۔
"دی گلوبل کنیکٹ" کا افتتاحی اجلاس مئی 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا جس میں 25 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کے جامع اقدامات سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، عالمی روابط اور سرمایہ کاری اعتماد کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل