Tuesday, March 03, 2026
 

مشرق وسطیٰ کی صورتحال؛ متعدد بھارتی شوبز شخصیات دبئی میں پھنس گئیں

 



مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد بھارتی شوبز شخصیات دبئی میں پھنس گئیں اور انہوں نے اپنی حکومت سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کردی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار چیرنجیوی کی بیٹی سریجا کونڈیلا اور نواسیاں اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ تاہم، انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بندش پر اپنے فالوورز کو یقین دہانئی کروائی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں محفوظ ہیں۔  In Dubai visiting family tonight. Missiles visible in the sky. The loud interceptions shook our home and frightened little Ayra. Praying for peace. No child anywhere should grow up hearing the sound of war above their roof. Grateful to the UAE defense forces for keeping… pic.twitter.com/tCbE78eoBY — Vishnu Manchu (@iVishnuManchu) February 28, 2026 انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکام عوام کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں جب کہ ہم نے اس ملک کا انتخاب کیا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی جھڑپوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے بعض حصوں میں فضائی حدود کی بندش کے سبب کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا متبادل راستوں پر منتقل کی گئی ہیں۔          View this post on Instagram                       سوشل میڈیا پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جہاں بڑی تعداد میں مسافر تازہ صورتحال کے منتظر ہیں جب کہ  متعدد ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی حالات سازگار ہوں گے، سروس بحال کر دی جائے گی۔ ایشا گپتا اداکارہ ایشا گپتا بھی ابوظہبی میں موجود ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ صورتحال خوشگوار نہیں ہے۔         View this post on Instagram                       تاہم انہوں نے یو اے ای حکام کی تعریف بھی کی کہ وہ معاملات کو پرسکون انداز میں سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر پھنسے ہر فرد کا خیال رکھنے پر شاندار کام کیا جا رہا ہے۔  نرگس فخری اداکارہ نرگس فخری نے بھی اس کشیدہ ماحول میں دبئی میں موجودگی کے دوران اپنی ذہنی کیفیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دن انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار رہے، شہر کے منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’یہاں گزشتہ دو دن بہت ہنگامہ خیز گزرے ہیں‘۔  سونل چوہان  اس سے قبل، بالی ووڈ فلم ’جنت‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونل چوہان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ  مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پروازوں کی معطلی کے سبب دبئی میں پھنس گئی ہیں، تاہم وہ محفوظ ہیں۔ Hon’ble PM @narendramodi ji, I am currently stranded in Dubai due to the ongoing crisis, with flights cancelled and no clear way to return to India. I respectfully seek the Government’s guidance for a safe journey home Grateful for any support extended????????????????@MEAIndia @IndiainDubai — SONAL CHAUHAN (@sonalchauhan7) February 28, 2026 انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور بھارت واپسی کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں، اس لیے وہ محفوظ سفر کےلیے حکومتی رہنمائی اور تعاون کی منتظر ہیں۔ اجیت کمار  تامل انڈسٹری کے اور اداکار اجیت کمار بھی فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنی پرواز منسوخ ہونے کے بعد دبئی میں پھنس چکے ہیں۔  یکم مارچ کو ان کے منیجر سریش نے تصدیق کی کہ اداکار طے شدہ پرواز نہ ملنے کے باعث ایئرپورٹ سے واپس لوٹ آئے تھے اور وہ اس وقت دبئی میں محفوظ ہیں۔ دوسری جانب، ایئر انڈیا اور انڈیگو سمیت بھارتی ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور محفوظ فضائی راستے بحال ہونے پر پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل