Wednesday, March 04, 2026
 

دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین

 



الیکٹرونکس سے دلچسپی رکھنے والے ایک بھارتی شخص نے دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین بنا ڈالی۔ 0.98 انچ سائز کی اس ڈیوائس میں اسپیس انویڈرز چلتا ہے۔ 24 سالہ کِرن پاٹل نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے متعدد الیکٹرانکس منصوبے بنائے لیکن یہ ان کا پہلا گیمنگ آرکیڈ پروجیکٹ ہے۔ ان کی آرکیڈ مشین 0.98 انچ بڑی، 0.6 انچ لمبی اور 0.59 انچ چوڑی ہے۔ اس آرکیڈ مشین میں چار بٹن ہیں اور اس میں کلاسک گیم اسپیس انویڈرز چل سکتا ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے کِرن پاٹل کی آرکیڈ مشین کی دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین کی تصدیق کر دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل