Wednesday, March 04, 2026
 

سینئر اداکارہ نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

 



سینئر پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے سے متعلق حقیقت بیان کردی۔  صبا حمید پاکستان کی سینئر ٹیلی وژن اور فلم اداکارہ ہیں جو تقریباً 40 سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، لشکارا، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، بارات سیریز، سن میرے دل، دل لگی، نور جہاں اور لال عشق شامل ہیں۔ حال ہی میں انہیں ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں شاندار اداکاری پر سراہا گیا جب کہ اس وقت وہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’عشق‘ میں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کی بہترین اداکاری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ آج صبا حمید، تابش ہاشمی کے رمضان اسپیشل پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے ڈرامہ ’فِطور‘ میں حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر کھل کر بات کی۔ سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ڈراموں میں حقیقت میں تھپڑ نہیں مارتی کیونکہ میں شاٹ کو چیٹ کرنے میں ماہر ہوں لیکن اگر ہدایتکار اصلیت کے لیے بار بار اصرار کرے کہ حقیقی تھپڑ مارا جائے تو میں کیا کر سکتی ہوں؟ انہوں نے کہا کہ یہ انہی کی خواہش تھی، اس لیے مجھے تھپڑ مارنا پڑا۔ میں نے انہیں تھپڑ مارا اور بعد میں معذرت بھی کی کیوں کہ وہ کافی زور کا تھپڑ تھا کیونکہ جب واقعی مارنے کو کہا جائے تو میں چیٹ نہیں کر سکتی۔ صباحمید کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ ایسا ہونا اچھا نہیں ہوتا کیونکہ آخرکار یہ سب صرف ایک کردار کے لیے ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل