Wednesday, March 04, 2026
 

اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں  کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

 



اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں  کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل ٹاؤن کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہری کو لوٹنے والے گروہ کو سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے اے ٹی ایم پر پہلے ٹرانزیکشن فیل ہونے کا ڈراما رچایا، شہری کا پاس ورڈ دیکھ کر اس کا کارڈ تبدیل کیا اور اس کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ شہری نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے سیف سٹی کو واقعے کی اطلاع دی۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کیا اور مختلف مقامات پر لگے کیمروں میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں، جبکہ گرفتار افراد نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ترجمان سیف سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل