Wednesday, March 04, 2026
 

لاہور میں گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر سیالکوٹ سے گرفتار

 



شاہدرہ کے علاقے میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی تیز کر دی اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی عطیہ بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ بعد ازاں عطیہ بی بی چند روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے پاس رہائش پذیر تھی۔ ملزم واردات کے بعد سیالکوٹ فرار ہو کر روپوش ہو گیا تھا، جسے مختلف معلومات اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل