Wednesday, March 04, 2026
 

یو اے ای میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

 



ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے تمام بالمشافہ قونصلر سروسز ’تاحکمِ ثانی‘ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کمیونٹی کے افراد اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ بیان میں یو اے ای منسٹری کی ایڈوائزری کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں نجی شعبے کو ریموٹ ورک اپنانے اور کھلے مقامات پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ pic.twitter.com/iaOA5K9swI — Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) March 4, 2026 سفارتخانے نے ہنگامی صورتحال میں رابطے کے لیے درج ذیل نمبرز جاری کیے ہیں: لینڈ لائن: +971 2 4447800 موبائل: +971 50 121 0260 واٹس ایپ: +971 50 124 8934 سفارتخانے نے کہا ہے کہ سروسز کی بحالی سے متعلق معلومات بروقت سرکاری ذرائع سے فراہم کی جائیں گی۔ پاکستانی شہریوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور مستند اعلانات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خلیجی ممالک میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل