Wednesday, March 04, 2026
 

پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کا نیا لوگو جاری

 



پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا۔ پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیا لوگو جاری کیا گیا ہے جس میں لفظ گیارہ اردو میں خوبصورت انداز سے  لکھا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت میں تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا جبکہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے۔ نئی فرنچائزز کے طور پر حیدرآباد فرنچائز اور سیالکوٹ فرنچائز کو شامل کیا گیا ہے جس سے ایونٹ میں مزید سنسنی اور مقابلے کی فضا قائم ہونے کی توقع ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل