Loading
پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی اور ملٹری ڈپلومیسی نے اسے جنوبی ایشیا میں ایک مضبوط اور قابلِ موازنہ قوت بنا دیا ہے
بھارتی جریدہ نے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور کامیاب عسکری سفارتکاری کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق مئی 2025 میں کامیابی کا دعویٰ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی پذیرائی پاکستانی دفاعی صنعت کیلئے سود مند ثابت ہوئی۔
سعودی عرب سے دفاعی معاہدے اور متحدہ عرب امارات کیساتھ بہتر تعلقات نے پاکستانی دفاعی برآمدات کو تیز کر دیا۔
دی ہندو کے مطابق پاکستان آذربائیجان، میانمار اور نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی معاہدوں کے لیے تیار ہے ، چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی پیداوار کئی ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔
خلیج کی بڑھتی ہوئی سکیورٹی وابستگی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ساکھ بہتر بنانے میں بھی مدد دے رہی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں شاندار کامیابی اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو قابل اعتماد دفاعی صنعتی مرکز بنا دیا ہے۔
بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا بطور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کردار اس کی جامع دفاعی پالیسی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ آپریشن سندور میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل