Thursday, March 05, 2026
 

’کوئی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘ سینیٹ میں نعرہ لگانے والے سابق امریکی میرین کو پولیس نے باہر نکال دیا

 



واشنگٹن: امریکا میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے سابق فوجی کو زبردستی ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی میرین برائن میک گینس سماعت کے دوران صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ وہ آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائن میکگینس اجلاس کے دوران نعرے لگا رہے تھے کہ ’کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘، جس پر سکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور انہیں زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر لے گئے۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ مونٹانا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم شیھے، جو خود بھی سابق امریکی فوجی ہیں، اس موقع پر پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میکگینس کو ہال سے باہر لے جانے میں معاونت کر رہے تھے۔ Senator Sheehy joined Capitol Police in lifting up and ejecting anti war protestor Brian McGinnis from a SASC subcommittee hearing. McGinnis is a Green Party candidate running for Senate in N.C. An antiwar activist filmed the video below: pic.twitter.com/0dVA0ORWXQ — Alan He (@alanhe) March 4, 2026 یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے معاملے پر امریکہ میں سیاسی اور عوامی سطح پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل