Thursday, March 05, 2026
 

کراچی میں گیس کا بحران، طویل لوڈ شیڈنگ جاری

 



امریکا ایران جنگ کی وجہ سے قطر سے ایل این جی کی درآمد تعطل کا شکار ہے۔  تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور گیس کی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ گلشنِ اقبال، اسکیم 33، جمشید روڈ، شادمان ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے۔ نشترروڈ، مارٹن کواٹرز، جہانگیرروڈ، عامل کالونی، لسبیلہ، کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھی گیس بند پڑی ہے۔ جبکہ حکومت نے رمضان المبارک میں صبح سے 3 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل