Thursday, March 05, 2026
 

جاوید اقبال مرزا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل منتخب

 



فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے کے لیے جاوید اقبال مرزا کو میرٹ پر منتخب کرتے ہوئے ان کی تقرری کی سفارش کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایف پی ایس سی کی جانب سے باضابطہ پبلک نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے عہدے کے لیے ریکمنڈ کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق مذکورہ اسامی کے لیے دیگر امیدوار یا تو انٹرویو میں کامیاب نہ ہو سکے یا میرٹ کی فہرست میں پیچھے رہ گئے لہٰذا اس معاملے میں مزید کسی قسم کی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ٹیچر اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای مقرر کیے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں انتظامی استحکام آئے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل