Loading
وارث خان پولیس نے چند روز قبل گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا معمہ حل کرلیا جس میں کرایہ دار ہی چور نکلا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کی 4 قیمتی رولکس،راڈو و دیگر گھڑیاں،مسروقہ رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے،آئی فون مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار معہ ائیر بڈز برآمد ہوئے۔
زیر حراست شخص شہری کے گھر میں کرایہ دار تھا جس نے شہری کی غیر موجودگی میں گھر میں واردات کی۔
وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کرایہ دار کو شامل تفتیش کیا تو مزکورہ نے چوری کی واردات کا اعتراف کیا۔
ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل