Thursday, March 05, 2026
 

بیوی پر ظالمانہ تشدد کرنے والا شوہر سیف سٹی کی مدد سے گرفتار

 



لاہور میں بیوی پر ظلم کرنے والے شوہر کیخلاف خاتون کی والدہ نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال کر کے فوری مدد طلب کی۔ تفصیلات کے مطابق والدہ کے مطابق داماد نے بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بے دخل کر دیا۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی طویل عرصے سے گھریلو تشدد اور ہراسانی کا شکار تھی اطلاع ملتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس کو روانہ کیا۔ وہاڑی پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر ملزم نے بیوی کو گالیاں دیں، تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ خاتون کی والدہ نے فوری کارروائی پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ خواتین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو گھر بیٹھے شکایت درج کرانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین ظلم، تشدد یا ہراسانی کی صورت میں فوری ایمرجنسی ہیلپ لان 15 ڈائل کریں اور 2 دبا کر فوری معاونت حاصل کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل