Loading
متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتے کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جو بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔
اماراتی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک دبئی میں مجموعی طور پر چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایک ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی مرینا میں ایک امریکی فوجی مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تہران ریفائنری پر حملے کے بعد اسرائیل کے شہر حیفا میں واقع آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل