Loading
ڈوور ایئربیس پر ایران کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران صدر ٹرمپ اور ملینیا ٹرمپ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اہلخانہ نے اپنے پیاروں کے تابوت آخری رسومات کے لیے وصول کیے جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی فوجیوں کے تابوت وصول کیے جانے کے مرحلے میں شرکت کی۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف آج شدید حملے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو پہلے سے جیتی گئی جنگوں میں شامل ہوں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے لیے برطانیہ کی ضرورت نہیں، برطانیہ کبھی ہمارا عظیم اتحادی تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل