Tuesday, April 14, 2026
 

خواجہ سرا کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والا اوباش گرفتار

 



خواجہ سرا کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ صوبائی دارالحکومت میں لاری اڈہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے یتے ہوئے خواجہ سرا کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ (خواجہ سرا) دوست سے ملنے اس کے کمرے میں گیا تو وہاں پہلے سے موجود ملزم نے دوست کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا۔ ملزم قربان نے کمرے میں زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا ۔ بعد ازاں لاری اڈہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمدنے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل