Tuesday, April 14, 2026
 

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران چینی اور اماراتی صدر کی اہم ملاقات

 



چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی  جس میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے باوجود دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد رواں ہفتے کے شروع میں تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے جس میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے اور پورے خطے میں نمایاں طور پر تناؤ بڑھ گیا ہے۔ ملاقات کا مقصد جغرافیائی سیاسی خطرات کے باوجود بیجنگ اور ابوظہبی کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت 2025 کے پہلے نو مہینوں کے دوران تقریباً 76.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں گہرے تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل