Tuesday, April 14, 2026
 

اسلام آباد میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

 



اسلام آباد میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، جہاں پولیس نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا بھی اضافہ کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 9، 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، پراسکیوٹر راجا نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسکیوٹر راجا نوید حسین کیانی نے دلائل دیے کہ اس سے پہلے ملزمان کا 13 دن کا جسمانی ریمانڈ ہوا تھا، اب ملزمان کیخلاف اے ٹی اے 7 کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے 20، 20 دن کا ریمانڈ چاہیے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے تمام 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ تاجر عامر اعوان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاون میں درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل