Tuesday, April 14, 2026
 

اسلام آباد میں اہم سفارتی پیشرفت، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے حکام کا اہم اجلاس

 



پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور سعودی عرب کے سینئر عہدیداروں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد کیا اور اہم سفارتی پیش رفت ہوئی۔ دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں چار برادر ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے سینئر حکام کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جہاں علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اجلاس 29 مارچ  کو ہونے والے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا اور مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ و ترجمان دفترخارجہ سفیر طاہر اندرابی نے کی، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وفود کی قیادت بالترتیب نائب وزیر خارجہ سفیر موسیٰ کولاکلکایا، اسسٹنٹ وزیر خارجہ سفیر ناظح النگاری اور ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود نے کی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ہونے والی مشاورت کو 17 اپریل کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوگا۔ اجلاس کے شرکا نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ سے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال اور سفارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل