Tuesday, April 14, 2026
 

فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں؛ ایران سے دوبارہ مذاکرات پاکستان میں ہوں گے؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ دو روز کے اندر پاکستان میں متوقع ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ان کی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ برس جب پاکسدتان اور بھارت جنگ کی لپیٹ میں تھے تو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ قائم ہوا تھا۔ وہ لاجواب انسان ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کا کردار اہم رہا ہے، ہم ایران کے ساتھ مذکرات کے لیے واپس وہیں جائیں گے۔ اسلام آباد مذاکرات کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ ایک دو روز میں پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔ آئندہ آنے والے دو دن بہت اہم ہیں اور ان میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔   یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کو پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہوئے تھے جہاں فریقین کے وفد نے دوبدو بات چیت کی تھی اور مسودے شیئر کیے گئے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل