Tuesday, April 14, 2026
 

اے آئی سے بنی متنازع تصویر پر ٹرمپ کی وضاحت سامنے آگئی

 



امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی اے آئی سے تیار کردہ متنازع تصویر پر وضاحت جاری کردی۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تصویر جس میں انہیں ایک مذہبی یا حضرت عیسیٰؑ جیسی شخصیت کے انداز میں دکھایا گیا، دراصل اس مقصد کے لیے نہیں بنائی گئی تھی۔ امریکی صدر کے مطابق اس تصویر میں انہیں ایک ڈاکٹر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اسے غلط انداز میں لیا گیا۔ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تیار کی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر شدید بحث چھڑ گئی۔ ناقدین نے اسے نامناسب قرار دیتے ہوئے ٹرمپ پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد اس تصویر کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے اسی پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ میں لوگوں کو شفا دیتا ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل