Loading
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم آفس میں اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور عوامی فلاح سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی۔
اس موقع پر سیاسی حکمت عملی اور حکومتی کارکردگی پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیراعظم نے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح قرار دیا۔
لاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خلیجی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔
بعد ازاں وزیراعظم سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بھی ملاقات کی،جس میں صوبہ سندھ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن کے قیام کے لیےوزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل