Tuesday, April 14, 2026
 

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازم پر غیرملکی شہری سے شادی پر پابندی عائد کردی

 



خیبر پختونخوا کی حکومت نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے سرکاری ملازم پر غیر ملکی شہری سے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین نئے قانون کے تحت غیرملکی شہری سے شادی نہیں کر سکیں گے اور تمام ملازمین نیے قانون کے پابند ہوں گے۔ مزید بتایا گیا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے تسلیم کردہ غیرملکی سے شادی کر سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل