Tuesday, April 14, 2026
 

پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، امریکا ایران مذاکرات میں نئے ثالث کی ضرورت نہیں؛ قطر

 



قطر نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ثالثی کا کردار بھی ادا نہیں کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ قطری ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ اعلٰی سطح کے رابطے جاری ہیں۔ انھوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف اور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں قطر سمیت کسی نئے ثالث کی ضرورت نہیں ہے۔ قطری ترجمان نے بتایا کہ دو ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے ایران نے قطر پر حملے نہیں کیے اور امن کو قائم رکھنے کے لیے مسئلے کا حل ناگزیر ہوگیا ہے۔  ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر پر حملے روکنے کے لیے ایران کے ساتھ ڈیل کی تردید کرتے ہیں۔ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ قطری ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کوئی رابطے نہیں ہورہے ہیں فی الحال ہماری تمام توجہ اپنے ملک کی سلامتی اور دفاع پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایک فریق کا کنٹرول اور اجارہ داری ناقابل قبول ہے۔ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کے لیے مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل