Tuesday, April 14, 2026
 

حکومت پنجاب کی جانب سے بلوچستان کے طلبہ کیلیے 460 اسکالر شپس فراہم کر دی گئیں

 



حکومت پنجاب کی جانب سے بلوچستان کے ذہین طلباء و طالبات کے لیے 460 اسکالر شپس فراہم کر دی گئیں۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے فراہم کردہ اسکالر شپس کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ بلوچستان کے عوام کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اظہارِ تشکر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے اشتراک سے صوبے کے ذہین طالب علموں کے لیے معیاری تعلیم کے دروازے کھول دیے گئے، اسکالر شپ پروگرام بلوچستان کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ زہین و مستحق طلباء کو برابری کی بنیاد پر مواقع بھی میسر آئیں گے، ماضی میں ملک کے صفِ اوّل کے تعلیمی اداروں تک صرف اشرافیہ کے بچوں کی رسائی ممکن تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کے عام اور کم وسائل رکھنے والے طبقات کے بچوں کے لیے بھی معیاری تعلیم کے دروازے کھول دیے ہیں، اب پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے عام غریب محنت کش کا بچہ بھی پڑھ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک ویگن ڈرائیور کے بیٹے کا ملک کے بڑے تعلیمی ادارے میں داخلہ مثبت اور خوش آئند تبدیلی کی واضح مثال ہے، کوئٹہ:بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل