Tuesday, April 14, 2026
 

کراچی: شہریوں نے موٹر سائیکل چور کی درگت بنادی، ویڈیو وائرل

 



کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 پاور ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل چوری کی واردات شہریوں نے ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ موٹر سائیکل لفٹر کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موقع پر ہی تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ چور دن دہاڑے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش کرتا ہے تاہم اسی دوران گھر سے شہری باہر نکل آتے ہیں جس پر ملزم فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ بعد ازاں شہری ملزم کے پیچھے دوڑ کر اسے پکڑ لیتے ہیں اور موقع پر ہی قابو پا لیتے ہیں۔ فوٹیج میں شہریوں کی جانب سے مبینہ چور کی درگت بناتے ہوئے بھی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل