Loading
گرین ٹاؤن میں چھ سالہ بچی فاطمہ مردہ حالت میں اسپتال منتقل کی گئی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔
پولیس کے مطابق بچی جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی جبکہ بچی کا باپ اور سوتیلی ماں بھی اسپتال میں موجود تھے۔ بچی کے جسم پر پائے گئے تشدد کے نشانات دو دن پرانے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فاطمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، واقعے کے حوالے سے حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل