Loading
چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق منصوبے کو عالمی سطح پر حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ چین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ضروری ہے اور بڑی عالمی طاقتوں کو اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل