Sunday, March 08, 2026
 

رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان

 



پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں نے اس جوڑے کو کافی سراہا تھا۔  حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ وہ اب اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے کیونکہ وہ منافقت پر مبنی دوستی اور رشتے نہیں چلانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ان کا بیٹا کیوان بہت اہم ہے اور وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے اور ان کی تمام دولت بھی بیٹے کے نام ہوگی۔ یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتے، اسی لیے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجب بٹ کے مطابق اہلیہ نے مبینہ طور پر ان کی والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا، میرے برسوں پرانے دوستوں کی تضحیک کی کسی کو گینڈا تو کسی کو کچھ کہا اور کئی ایسے پیغامات بھی ہیں جو وہ شیئر نہیں کر سکتے اور وہ اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل