Loading
متحدہ عرب امارات میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر فرائض کی انجام دہی کے دوان گر کر تباہ ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا۔
اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر اس وقت قومی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے پرواز کر رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔
تاہم حکام نے حادثے کے مقام اور دیگر تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔ البتہ حادچے کی وجہ تکنیکی خرابی کو بتایا ہے۔
وزارت دفاع نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران خلیجی ممالک کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور متعدد فوجی آپریشنز اور نگرانی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل